28 جون 2013 - 19:30
علاقائی امور پر گفتگو کے لئے علی اکبر صالحی قطر روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی باہمی دلچسپی کے مسائل، عالمی اور علاقائي امور پرتبادلہ خیال کرنے قطر روانہ ہوگئےہیں۔

ابنا: مھر نیوز کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی کے دورہ قطر کا ایک مقصد نئے امیر کو مبارکباد بھی دینا ہے۔ وہ دوحہ میں قطر کے نئےحکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مسائل اور شام کے امور پر بھی گفتگو کریں گے۔ علی اکبر صالحی قطر میں شام کے بحران کو مفاہمت آمیز طریقے سے حل کرنے کے تناظر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف کی وضاحت کریں گے۔ قابل ذکرہے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے حال ہی میں تہران میں امید کا اظہار کیا تھا کہ قطر کے نئے امیر شام کے بحران جیسے مسائل کے بارے میں مثبت رویہ اپنائيں گے اور شام کے تعلق سے اپنے ملک کی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲